ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’جے جوان، جے کسان‘ مہم سے یوپی میں کانگریس میں نئی روح پھونکیں گی پرینکا گاندھی

’جے جوان، جے کسان‘ مہم سے یوپی میں کانگریس میں نئی روح پھونکیں گی پرینکا گاندھی

Tue, 09 Feb 2021 22:41:24    S.O. News Service

لکھنؤ،9؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) کسان تحریک کے ذریعہ تمام سیاسی جماعتوں کو حکومت کا گھیراؤ کرنے کے لئے ایک بڑا مسئلہ مل گیا ہے۔

وہیں اس تحریک کے ذریعے کانگریس 2022 میں اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے دعوے کو مستحکم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ کانگریس کل سے مغربی اتر پردیش کے 27 اضلاع میں کسان مہاپنچایت کا اہتمام کرنے جارہی ہے جس کا نعرہ ’جئے جوان، جئے کسان‘ہے۔

اس کی شروعات 10 فروری کو سہارنپور سے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے خطاب سے ہوگی۔ ریاست کے بڑے لیڈران کو اس مہم کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس کے تحت ریاستی کانگریس کے صدر اجے کمار للو کو نو اضلاع، دیپک سنگھ کو نو اضلاع اور اردھان مشرا کو چار اضلاع کا چارج دیا گیا ہے۔ان اضلاع میں پارٹی کے ایم ایل اے، سابق وزراء، سابق ممبران پارلیمنٹ، پارٹی نائب صدور، تنظیم کے جنرل سکریٹریوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق راہل گاندھی اور پرینکا دونوں 13 تاریخ کو میرٹھ کی مہا پنچایت میں موجود ہوں گے۔

اسی طرح کہا جارہا ہے کہ پرینکا اور راہول تین مزید کسان مہاپنچایتوں میں شامل ہوں گے۔اترپردیش کانگریس کے میڈیا کنوینر للن کمار نے بتایا کہ 10 روزہ ’جے جوان-جے کسان‘ مہم میں اترپردیش اور ملک کے بہت سے بڑے لیڈران اور سابق مرکزی وزاء بھی شریک ہوں گے۔ ان میں پردیپ جین آدتیہ، سچن پائلٹ، پی ایل پنیا، پرمود تیواری، راج ببر، ہاردک پٹیل، آر پی این سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو شامل ہیں۔


Share: